بستی17اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مرکزی کپڑا وزیر اسمرتی ایرانی نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے آج کہا کہ مرکز میں بار بار حکومت بنانے کے بعد بھی ملک کی ترقی کو کانگریس نے اہمیت نہیں دی اور اس سے ہندوستان کو ترقی کی دوڑ میں مطلوب مقام نہیں مل پایا۔اسمرتی ایرانی نے ہرییا تحصیل ہیڈ کوارٹر پر بی جے پی کی جانب سے منعقد ہیلو تقریب میں کہا کہ کانگریس نے مرکز میں بار بار حکومت بنانے کے باوجود ملک کی ترقی کو اہمیت نہیں دی جس سے بھارت کو ترقی کی دوڑ میں وہ مقام نہیں مل پایا، جو ملنا چاہئے تھا۔انہوں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا نام لئے بغیر کہا کہ وہ(منموہن)پڑھے لکھے تھے لیکن ان کی حکمت معیشت میں نہیں نظرآئی۔کانگریس حکومت کے دور میں غریبوں کو بینکوں سے قرض تک نہیں مل پارہاتھا۔بینکوں میں اکاؤنٹ کھلوانا آسان کام نہیں تھا۔